پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عالمی منڈی کے حساب سے پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 100روپے سے بھی کم ہونی چاہئے،حکومت عوام کوجعلی ریلیف دینے کے بجائے اصلی ریلیف فراہم کرے۔
جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ قوم کو 15روپے فی یونٹ بجلی دینے والا آج پابند سلاسل ہے،بانی پی ٹی آئی کا دوسرا جرم 150روپے فی لیٹر پیٹرول تھا جسے 300روپے پر پہنچایا گیا، قوم کو بتائیں کہ قیمتیں کیوں اور کس نے عوام کی دسترس سے باہر کیں؟۔
انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید 7فیصد کمی آئی ہے، عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں کمی کا کوئی فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی کے حساب سے پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 100روپے سے بھی کم ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جعلی ریلیف دینے کے بجائے عوام کو اصلی ریلیف فراہم کرے۔


