ہومانٹرنیشنلروس کے یوکرین پر متعدد ڈرون حملے،4 افراد ہلاک، 35  زخمی

روس کے یوکرین پر متعدد ڈرون حملے،4 افراد ہلاک، 35  زخمی

 خارکیف: روس کی جانب سے یوکرین کے شہر خارکیف میں متعدد ڈرون حملوں  کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور   3بچوں سمیت 35  افراد زخمی ہوگے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی حکام  نے بتایا ہے کہ روس نے جمعرات اور جمعے کی دمیانی شب یوکرین کے شمال مشرقی شہر خارکیف پر ڈرونز کا بیراج فائر کیا۔

روس نے رہائشی کوارٹرز کو نشانہ بنایا، جس سے کئی منزلہ اپارٹمنٹ کے بلاکس کو نقصان پہنچا اور آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو ٹیمیں رات بھر ملبے میں سے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف رہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے لیے بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔ یوکرینی فضائی فوج کے مطابق فضائی دفاعی یونٹس نے 78 میں سے 42 روسی ڈرون مار گرائے جبکہ 22 ڈرونز کو ری ڈائریکٹ کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں