لاہور: معروف ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر اریج خالد نے کہا ہے کہ ہانیہ عامر کے گالوں پر پڑنے والے ڈمپل پلاسٹک سرجری کی وجہ سے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ناک کی سرجری بھی کی گئی ہے، اس کے علاوہ ہونٹوں اور ٹھوڑی کی سرجری بھی کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اریج خالد نے کہا کہ گالوں کو لفٹ کرنے اور آئی برو میں بھی تبدیلی کی گئی ہے لیکن ہانیہ عامر کا رنگ قدرتی طور پر گورا ہے اور وہ بہت خوبصورت اداکارہ ہیں۔
خیال رہے اداکارہ ہانیہ عامر کو پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت ترین اداکاراں میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے جن کا خوبصورت چہرا اور خاص طور پر ڈمپل دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو بھاتے ہیں۔