ہومتازہ ترینایران کا امریکا کو جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا انتباہ

ایران کا امریکا کو جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا انتباہ

تہران (لارڈ میڈیا) امریکا کو ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش نہ کرنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔ پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر امریکا نے ایسا کیا تو دنیا میں موجود امریکی فوجی اڈے قبضے میں لے لیے جائیں گے اور یہ امریکی غلطی ثابت ہوگی۔

محمد رضا نقدی نے مزید کہا کہ آج کی دنیا دوسری عالمی جنگ کے دور جیسی نہیں ہے، عالمی عوام بیدار ہو چکے ہیں اور کوئی بھی جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ملک ایسا کرتا ہے تو اگلا نشانہ وہ خود ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی فوج خود امریکی فوجی اڈوں پر قبضہ کرے گی اور ایران کو جوہری بم کی ضرورت نہیں ہے۔ ایرانی فوج امریکا کی توقع سے زیادہ طاقتور ہے۔

جنرل نقدی نے مزید کہا کہ ایران کے پاس وافر تعداد میں میزائل موجود ہیں اور اگر جنگ سالوں تک بھی جاری رہی تو ایران امریکا کے لیے مزید خطرناک ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی معاشی مفادات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں