ہومتازہ ترینسنکیانگ کے ضوابط کپاس کی صنعت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو...

سنکیانگ کے ضوابط کپاس کی صنعت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دے رہے ہیں، عہدیدار

ارمچی (شِنہوا) چین میں کپاس کی پیداوار کے سب سے بڑے علاقے سنکیانگ ویغور خودمختار خطے نے گزشتہ ماہ ایک ضابطہ متعارف کرایا ہے۔ ایک مقامی عہدیدار کے مطابق یہ ملک میں کپاس کی صنعت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ کے لئے خصوصی طور پر وضع کیا جانے والا پہلا مقامی ضابطہ ہے۔

سنکیانگ کی علاقائی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور ترجمان مائی لی یان سیمایی نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ یہ ضابطہ یکم جولائی سے نافذ ہوا۔ سنکیانگ کی کپاس کے معیار کو بہتر بنانے، تمام مقامی نسلی برادریوں کے لوگوں کی آمدنی بڑھانے اور کپڑا سازی کی صنعت کی سپلائی چین کے تحفظ اور استحکام کو یقینی بنانے میں اس کی بڑی اہمیت ہے۔

اس ضابطے میں 6 ابواب اور 37 شقیں شامل ہیں جن میں کپاس کی پوری صنعتی چین کے معیار کو بہتر بنانے کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس میں کپاس کی کاشت، چنائی، خریداری، پروسیسنگ، فروخت اور ذخیرہ شامل ہیں۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق 2025 میں سنکیانگ میں 61 لاکھ 65 ہزار ٹن کپاس پیدا ہوئی جو چین کی کل کپاس کی پیداوار کا 92.8 فیصد ہے۔

سنکیانگ کی کپاس کی صنعت پہلے ہی دنیا کی سب سے زیادہ مشینی صنعتوں میں شامل ہے جہاں کپاس کی کاشت اور چنائی میں مشینوں کے استعمال کی مجموعی شرح 97 فیصد سے زیادہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں