ہوماہم ترینپاکستان کا دفاع ہمارا اولین فرض ہے، مسلح افواج

پاکستان کا دفاع ہمارا اولین فرض ہے، مسلح افواج

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان کی مسلح افواج نے ملک کی سلامتی، خودمختاری، امن اور ترقی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی دفاع اور قوم کی حفاظت ان کا اولین فرض ہے۔

مسلح افواج کے جوانوں نے کہا ہے کہ وطن کا دفاع یقینی بنانے کے لیے وہ سرحدوں پر ہر وقت چاک و چوبند کھڑے ہیں۔ دشوار گزار پہاڑی راستوں سے لے کر ہر محاذ تک پاک فوج کے جوان دشمن کے سامنے مضبوط دیوار کی مانند موجود ہیں۔

جوانوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ امن و امان کے قیام، قومی ترقی اور خوشحال پاکستان کے خواب کی تکمیل کے لیے اپنا کردار بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔ پاک فوج کے جوانوں کا کہنا تھا کہ وہ صرف اس سرزمین کے محافظ نہیں بلکہ پاکستان کے روشن مستقبل اور عوام کے خوابوں کے نگہبان بھی ہیں۔

ملکی دفاع کے لیے مسلح افواج ہر وقت موجود ہیں اور ان کی آخری سانس تک پاکستان محفوظ، مضبوط اور ناقابل تسخیر رہے گا۔ جوانوں نے کہا کہ یہ وطن ہماری پہچان، اس کا دفاع ہمارا فرض اور پاکستان کی خدمت ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔

مسلح افواج کے جوانوں نے یومِ آزادی کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ وطن کی سلامتی، خودمختاری اور امن کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے رہیں گے۔ ملکی سرحدوں کے نگہبان اور پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنانے والے مسلح افواج کے جوان پوری قوم کا فخر ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں