ہومتازہ ترینامریکہ میں جعلی شادیوں کے ذریعے امیگریشن فراڈ بے نقاب

امریکہ میں جعلی شادیوں کے ذریعے امیگریشن فراڈ بے نقاب

واشنگٹن (لارڈ میڈیا) امریکہ میں جعلی شادیوں کے ذریعے امیگریشن فراڈ کا بڑا سکینڈل سامنے آیا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف نے گیارہ افراد پر فرد جرم عائد کی ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک دہائی کے دوران ایک ہزار جعلی شادیاں کرائیں۔ ان شادیوں کا مقصد چینی شہریوں کو امریکہ میں قانونی امیگریشن حیثیت دلانا تھا۔

عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں انکشاف کیا گیا کہ غیر ملکی شہریوں نے چھ افراد پر مشتمل گروہ کو ہر جعلی شادی کے لیے ایک لاکھ ڈالر تک ادا کیے۔ اس گروہ نے امریکی شہریوں کے ساتھ جعلی شادی کرانے اور قانونی رہائش حاصل کرنے میں مدد فراہم کی۔

فرد جرم کے مطابق، امریکی شہریوں کو ایسی شادیوں کے لیے رضامندی پر 30 ہزار ڈالر تک ادا کیے جاتے تھے اور امیگریشن دستاویزات بھی تیار کی جاتی تھیں۔ ملزمان امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی میں مطلوبہ کاغذات جمع کرانے میں بھی مدد کرتے تھے تاکہ چینی شہری امریکا میں قانونی مستقل رہائش کا درجہ حاصل کر سکیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں