لارڈ میڈیا: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ورلڈکپ 2027 کے لیے براہ راست کوالیفائی نہیں کر سکی ہے اور انہیں کوالیفائر کھیلنا ہوگا۔ دو مرتبہ کی سابق عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز لگاتار دوسری مرتبہ کوالیفائر کھیلے گی۔
30 ستمبر تک جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے علاوہ ٹاپ 8 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گی جبکہ افغانستان نے بیلفاسٹ میں آئر لینڈ کو شکست دے کر براہ راست ورلڈ کپ میں جگہ بنالی ہے۔ آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان، سری لنکا، انگلینڈ، بنگلا دیش، جنوبی افریقا اور زمبابوے براہ راست کوالیفائیڈ ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے بھارت کے ساتھ دو ون ڈے کھیلنے ہیں اور دونوں میچز جیت کر بھی براہ راست کوالیفائی نہیں کر سکتے۔
انہیں فروری میں کوالیفائر کھیلنا پڑے گا، جب کہ یہ ٹیم پہلی مرتبہ 2023 کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی تھی۔ فروری میں ہونے والے کوالیفائر کی فاتح ٹیم براہ راست ورلڈکپ کے دوسرے راؤنڈ میں کوالیفائی کرے گی جبکہ دیگر ٹیمیں سپر سیریز کھیلیں گی۔


