بھارت (لارڈ میڈیا): بھارت کی ریاست راجھستان کے ایک گاؤں میں کسان کو اپنی زمین بیچ کر حاصل کیے گئے 5 لاکھ روپے کھیت میں چھپانا مہنگا پڑ گیا۔ کسان نے یہ رقم بیٹوں کے خرچ سے بچانے کے لیے پلاسٹک بیگ میں ڈال کر کھیت میں دفن کر دی تھی۔ بعد میں کسان بھول گیا اور جب اسے تعمیراتی کام کے لیے رقم کی ضرورت پڑی تو کھیت کی زمین کھودنے پر بھی پیسے نہیں ملے۔
کسان کے گھر والوں نے بھی پیسے تلاش کیے مگر ناکامی ہوئی۔ ایک سال بعد جب مون سون کے دوران پیسوں سے بھرا بیگ کھیت میں تیرتا ہوا ملا، تو پتہ چلا کہ دیمک نے زیادہ تر 500 روپے کے نوٹوں کو نقصان پہنچا دیا تھا۔
خاندان بینک کی مدد لینے گیا لیکن بینک نے کسی قسم کی امداد دینے سے انکار کر دیا۔


