ہومتازہ ترینمیر رضا قتل کیس میں نئی تفتیشی ٹیم پر والدین کا اظہار...

میر رضا قتل کیس میں نئی تفتیشی ٹیم پر والدین کا اظہار اطمینان

کراچی (لارڈ میڈیا) میر رضا کے والد میر حسین نے بیٹے کی موت کی تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 13 دن بعد پہلی بار محسوس ہو رہا ہے کہ تحقیقات درست سمت میں ہیں۔ اگر ابتدا میں مؤثر تحقیقات ہوتیں تو کیس آج مختلف مرحلے میں ہوتا۔

کراچی کے تاجر میر رضا کے کیس میں نئی تفتیشی ٹیم کے رکن، والدین اور وکیل جبران ناصر نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ میر حسین نے کہا کہ نئی تفتیشی ٹیم ہماری تمام باتیں سن رہی ہے اور اس پر اعتماد ہے۔ انصاف کے لیے جس حد تک جانا پڑا جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق تفتیشی ٹیم نے خاندان کے ساتھ تحقیقات شیئر نہیں کیں، امید ہے نئی تفتیشی ٹیم کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔

دوسری جانب وکیل جبران ناصر نے کہا کہ خاندان نے اپنی مدد آپ کے تحت نشاندہی کرکے اہم مقامات پولیس کو دکھائے ہیں۔ میر رضا کے والدین ہر سوال پر پولیس سے مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ قبر کشائی کے بعد حاصل نمونے فرانزک لیب بھجوادیے گئے ہیں، پوسٹ مارٹم کے دوران حاصل نمونوں کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں