ہومتازہ ترینٹاؤن شپ پولیس حراست میں دو خواتین کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ...

ٹاؤن شپ پولیس حراست میں دو خواتین کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

لاہور (لارڈ میڈیا): ٹاؤن شپ پولیس کی حراست میں دو خواتین کی ہلاکت کے معاملے میں پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں خواتین کے جسم پر تشدد کے نشان نہیں ملے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں خواتین کے پھیپھڑوں پر سیاہ دھبے پائے گئے اور ان کے دلوں میں کلاٹس موجود تھے۔ دیگر اعضا جیسے جگر، گردے اور معدہ صحت مند پائے گئے۔

پوسٹ مارٹم دو دن بعد کیا گیا اور میڈیکل بورڈ کے ارکان کی حتمی رائے کے بعد نتائج مرتب کیے گئے۔

موت کی حتمی وجوہات جاننے کے لیے خون اور جسمانی اعضا کے نمونے ہسٹوپیتھالوجی ٹیسٹ کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں