ہومتازہ ترینپاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے کا بحرین خیرمقدم

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے کا بحرین خیرمقدم

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مکرمہ میں طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے پر بحرین نے خیرمقدم کیا ہے۔ بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران اس معاہدے پر مبارکباد دی۔

بحرینی وزیر خارجہ نے مکہ میں طے پانے والے دفاعی معاہدے کی تعریف کی اور پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ کی اس خواہش کا خیرمقدم کیا اور ان کے نیک جذبات پر شکریہ ادا کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لیے بات چیت اور پرامن ذرائع کو اہمیت دیتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں