ہومتازہ ترینچین میں ڈرائیورز کو چوکس رکھنے کے لیے سڑکوں پر لیزر لائٹس...

چین میں ڈرائیورز کو چوکس رکھنے کے لیے سڑکوں پر لیزر لائٹس نصب، ویڈیوز وائرل

بیجنگ (لارڈ میڈیا) چین میں ڈرائیورز کو چوکس رکھنے کے لیے سڑکوں پر لیزر لائٹس کا استعمال کیا جا رہا ہے، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

چینی حکام نے بعض سڑکوں پر لیزر لائٹس نصب کیے ہیں جو رات کے وقت ڈرائیورز کی توجہ برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں، خاص کر طویل اور یکساں راستوں پر جہاں تھکن یا غنودگی کا خطرہ ہوتا ہے۔

سڑک پر رنگ برنگی لیزر شعاعیں متحرک انداز میں دکھائی دیتی ہیں، جس سے ڈرائیورز کی توجہ سڑک کی جانب رہتی ہے۔ اس جدید طریقے کا مقصد ڈرائیونگ کے دوران غنودگی کے باعث حادثات کی روک تھام اور سڑکوں کو مزید محفوظ بنانا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں