ہومتازہ ترینعبداللہ طاہر قتل کیس میں ہنی ٹریپ کے ذریعے قتل کی منصوبہ...

عبداللہ طاہر قتل کیس میں ہنی ٹریپ کے ذریعے قتل کی منصوبہ بندی کا انکشاف

سیالکوٹ (لارڈ میڈیا): پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل کیس میں ہنی ٹریپ کے ذریعے قتل کی مبینہ منصوبہ بندی کے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ اس کیس میں ملوث ٹک ٹاکر کا نام لاریب ہے، جو سیالکوٹ کی رہائشی ہیں۔ پولیس کے مطابق لاریب کی شادی عبداللہ طاہر کو قتل کرنے والے شوٹرز گینگ کے سرغنہ سے ہوئی تھی، تاہم خلع کے بعد اس نے دوسری شادی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاریب نے دوسرے شوہر سے علیحدگی کے بعد دوبارہ شوٹرز گینگ کے سرغنہ سے رابطہ کیا۔ سرغنہ نے لاریب کو عبداللہ طاہر کو ہنی ٹریپ کرنے کا ٹاسک دیا لیکن مقتول کی جانب سے جواب نہ ملنے پر منصوبہ تبدیل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق لاریب کو مقتول کے ڈرائیور کو ہنی ٹریپ کرنے کا دوسرا ٹاسک دیا گیا، جس کے ذریعے مبینہ طور پر قتل کی منصوبہ بندی مکمل کی گئی۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ عبداللہ طاہر کے قتل کی ڈیل 20 کروڑ روپے سے زائد میں ہوئی۔ ٹک ٹاکر کے شوٹرز گینگ کے سرغنہ سے تعلق کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں