تہران (لارڈ میڈیا) ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے مسلح افواج اور پاسداران انقلاب میں اعلیٰ سطح پر نئی تقرریوں کی منظوری دے دی ہے۔ میجر جنرل علی عبداللہی کو ایرانی مسلح افواج کاچیف آف جنرل اسٹاف مقرر کیا گیا ہے جبکہ بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی کو پاسداران انقلاب کا کمانڈر ان چیف بنایا گیا ہے۔ امیر کیومرث حیدری کو مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر محمد باقر ذوالقدر کو سپریم لیڈر کے سیاسی مشیر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ یہ تقرریاں ایسے وقت میں کی گئی ہیں جب ایران میں اعلیٰ عسکری قیادت میں اہم تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔
سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی جانب سے ان تقرریوں کی منظوری کے بعد اہم عہدوں پر نئی قیادت ذمہ داریاں سنبھالے گی۔ میجر جنرل علی عبداللہی اور احمد وحیدی کی تقرری کو ملکی دفاعی اور عسکری ڈھانچے میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
محمد باقر ذوالقدر کی بطور سیاسی مشیر تقرری سے سپریم لیڈر کے سیاسی معاملات میں ان کے کردار کو بھی مزید اہمیت حاصل ہوئی ہے۔


