ہومتازہ ترینبلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت 15 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت 15 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ (لارڈ میڈیا): بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز نے مختلف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 15 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں ان کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کارروائیوں سے خوارج کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ان کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی ہے۔ فورسز نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی حمایت سے بلوچستان میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں کامیابی کے تسلسل پر اظہار تشکر کیا ہے اور سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں