ہوماہم تریننیتن یاہو نے ٹرمپ کا غزہ امن منصوبہ مسترد کر دیا

نیتن یاہو نے ٹرمپ کا غزہ امن منصوبہ مسترد کر دیا

تل ابیب (لارڈ میڈیا): اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کے لیے 15 نکاتی امن منصوبے کو مسترد کردیا ہے۔ نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ سے اس وقت تک انخلا نہیں کرے گی جب تک حماس کو مکمل طور پر غیر مسلح نہیں کیا جاتا۔

نیتن یاہو نے واضح کیا کہ اسرائیل حماس کی حقیقی عسکری صلاحیتوں کا خاتمہ چاہتا ہے، نہ کہ محض ظاہری کمزوری۔

اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ اس معاملے پر امریکہ کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور کچھ تجاویز قابل قبول ہیں جبکہ بعض تجاویز کو اسرائیل نے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے لیے یہ منصوبہ پیش کیا تھا جس کا مقصد خطے میں جنگ بندی اور معاشی بہتری کو ممکن بنانا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں