ہوماہم ترینمکہ دفاعی معاہدہ خالصتاً دفاعی ہے، اسحاق ڈار

مکہ دفاعی معاہدہ خالصتاً دفاعی ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے اور کسی ملک کے خلاف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کا مقصد خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ معاہدہ تینوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور کئی برسوں کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاہدہ تینوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنائے گا۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ معاہدے کے تحت کسی بھی شریک ملک پر بیرونی مسلح حملے کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا، جو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ معاہدہ دیگر ممالک کے ساتھ موجودہ معاہدوں کی جگہ نہیں لیتا۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے معاہدے کو امن، سلامتی اور استحکام کی جانب تاریخی سنگ میل قرار دیتے ہوئے پاکستانی قوم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دنیا میں وہ مقام حاصل ہوا ہے جس کی خواہش ہمیشہ سے کی جاتی رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں