ہومتازہ ترینایرانی صدر کی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات

ایرانی صدر کی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات

تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی ہے، جس میں ایران کو درپیش مسائل، اقتصادی صورتحال اور مستقبل کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق یہ ملاقات صدر کے دورِ صدارت کے تیسرے سال کے آغاز پر ہوئی۔

صدر پزشکیان اور مجتبیٰ خامنہ ای نے ایران جنگ کی موجودہ صورت حال اور عسکری شعبے میں پیش رفت پر بھی بات چیت کی۔ ملاقات میں عوام کی معاشی ضروریات، روزگار کے مسائل، ملکی وسائل کے تحفظ اور اخراجات کے انتظام پر غور کیا گیا۔

اقتصادی روابط، ایرانی کرنسی، غیر ملکی زرمبادلہ اور توانائی سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔ ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ یہ ملاقات جولائی کے اواخر میں ہوئی تھی جب مسعود پزشکیان نے اپنے عہدِ صدارت کا تیسرا سال شروع کیا۔

مسعود پزشکیان 2024 میں صدارتی انتخاب کے بعد ایران کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ ان کا انتخاب سابق صدر ابراہیم رئیسی کے حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد ہوا تھا۔

مجتبیٰ خامنہ ای کے سپریم لیڈر بننے کے بعد یہ پہلی ملاقات تھی۔ ان کے والد آیت اللہ علی خامنہ ای امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے تھے۔

مجتبیٰ خامنہ ای کے منظرِ عام پر نہ آنے پر صحت کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ حال ہی میں ایرانی میڈیا نے ان کی ایک ویڈیو جاری کی، جس میں وہ چند افراد کے ساتھ نظر آ رہے تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں