نئی دہلی (لارڈ میڈیا): بھارتی فضائیہ کے حاضر سروس ونگ کمانڈر کو حساس دفاعی معلومات افشا کرنے کے الزام میں دہلی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق، ونگ کمانڈر کو 30 مئی کو حساس معلومات چوری کرنے کے الزام پر حراست میں لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ونگ کمانڈر نے اپنی سوشل میڈیا دوست خاتون کے موبائل فون پر ڈیٹا چوری کا سافٹ ویئر ڈال کر معلومات شیئر کیں۔ اس کے نتیجے میں انہیں گرفتار کر کے تہاڑ جیل میں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔
گرفتار ونگ کمانڈر کی عمر 44 سال ہے اور ان کا نام ابھی تک ظاہر نہیں کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان سے تحقیقات جاری ہیں تاکہ معاملے کی مکمل تفصیلات سامنے آ سکیں۔


