کراچی (لارڈ میڈیا) : کراچی کے آرام باغ روڈ پر واقع ایک نجی بینک کے اے ٹی ایم سے 53 لاکھ 70 ہزار روپے کی چوری میں بینک کا آپریشن منیجر ملوث نکلا ہے۔ پولیس کے مطابق 7 اگست کی رات چوروں نے اے ٹی ایم کا لاک کھول کر رقم چوری کی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور چوری شدہ رقم میں سے 29 لاکھ 74 ہزار روپے برآمد کر لئے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کی واردات میں بینک آپریشن منیجر نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر رقم چوری کی اور سی سی ٹی وی کیمروں کو چیونگم لگا کر ناکارہ بنایا۔
مزید برآں، بینک آپریشن منیجر نے چوری شدہ رقم کو اپنے دوست کے پاس چھپایا تھا، جو پولیس کے زیر حراست ہے۔


