ہوماہم ترینمشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کرنا میرے لیے اعزاز ہے: وزیراعظم

مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کرنا میرے لیے اعزاز ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے جسے وزیراعظم شہباز شریف نے تینوں ملکوں کے مفاد میں قرار دیا ہے۔ وزیراعظم نے معاہدے پر دستخط کرنا اپنے لیے باعثِ اعزاز قرار دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معاہدہ خطے کی سکیورٹی اور استحکام کو بڑھاتا ہے اور اس سے تینوں ممالک میں خوشحالی بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ وژن فیلڈمارشل کی وجہ سے حقیقت میں بدلا ہے اور یہ تمام مسلم اقوام کے لیے خیر و نفع ہوگا۔

یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ اجتماعی دفاعی صلاحیت پر مبنی یہ معاہدہ سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں