ہوماہم ترینمکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں فیلڈ مارشل کا کردار قابلِ قدر ہے،...

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں فیلڈ مارشل کا کردار قابلِ قدر ہے، وزیراعظم شہباز شریف

مکہ مکرمہ (لارڈ میڈیا) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو امن، سلامتی اور دفاعی تعاون کے فروغ کی جانب ایک تاریخی پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاہدے کو عملی شکل دینے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کردار قابل قدر ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ ایمان، دوستی اور امن کے مشترکہ عزم میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس معاہدے کو آنے والی نسلوں کے لیے امن کا مضبوط حصار قرار دیا اور کہا کہ تینوں ممالک امت مسلمہ کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کا ذریعہ بنیں گے۔

مکہ مکرمہ میں ہونے والے اس معاہدے کے تحت کسی ایک ملک پر مسلح حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور ہو گا۔ وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کہ یہ معاہدہ حرمین شریفین کے سائے تلے طے پایا ہے اور یہ تینوں برادر ممالک کے اتحاد کی بہترین عکاسی کرتا ہے۔

وزیراعظم نے معاہدے کو حقیقت کا روپ دینے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک محنت اور کاوشوں کو سراہا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق معاہدے کو مکہ ڈیفنس جوائنٹ ایگریمنٹ کا نام دیا گیا ہے اور یہ خطے کے امن و استحکام کے لیے ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں