ہوماہم ترینمکہ معاہدہ مشترکہ دفاعی صلاحیت مضبوط کرے گا، صدر زرداری

مکہ معاہدہ مشترکہ دفاعی صلاحیت مضبوط کرے گا، صدر زرداری

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) صدر مملکت آصف علی زرداری نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو عالمی امن، سلامتی اور استحکام کیلئے ایک اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔

انہوں نے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی معاہدہ مشترکہ دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنائے گا۔ صدر کا کہنا تھا کہ اس اہم پیشرفت کو ممکن بنانے میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا کردار قابل ستائش ہے۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرنے کی جانب بھی ایک اہم سنگ میل ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں