اسلام آباد (لارڈ میڈیا) : وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ملکی گورننس ماڈل میں فوری اصلاحات اور تنظیم نو کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے گورننس میں اصلاحات ناگزیر ہیں اور مؤثر طرز حکمرانی ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔ عوامی خدمت پر مبنی، مؤثر اور فعال نظام حکمرانی ہی پائیدار ترقی کی بنیاد ہے۔
جام کمال خان نے کہا کہ ادارہ جاتی اصلاحات اور تنظیم نو کے بغیر جدید دور کے چیلنجز کا مقابلہ ممکن نہیں۔ انہوں نے 2018 کی اپنی پوسٹ کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے ادارہ جاتی اصلاحات پر زور دیا تاکہ ملکی نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔


