ہوماہم ترینپنجاب میں مون سون بارشیں 5 اگست تک جاری رہنے کا امکان

پنجاب میں مون سون بارشیں 5 اگست تک جاری رہنے کا امکان

لاہور (لارڈ میڈیا): صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور یہ 5 اگست تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے، جبکہ بارشوں میں کمی کے پیش نظر درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 29 جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

ایم ڈی واسا نے لاہور میں ممکنہ بارش کے پیش نظر آپریشنل اسٹاف کو نکاسی آب کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے 5 اگست تک لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ صوبے کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، جبکہ دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ اسی طرح ڈیرہ غازی خان رودکوہیوں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے، جبکہ وزیر آباد ناکہ پلکھو میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکومت پنجاب نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے ہیں جہاں بنیادی سہولیات اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، خاص طور پر دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں