ہومتازہ ترینپنشن میں 7 فیصد اضافہ، ادائیگی ستمبر تک مؤخر

پنشن میں 7 فیصد اضافہ، ادائیگی ستمبر تک مؤخر

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی بجٹ 27-2026 میں پینشنرز کی پنشن میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم یکم اگست کو ملک بھر کے لاکھوں ریٹائرڈ ملازمین کو اضافہ شدہ رقم وصول نہیں ہوئی اور انہیں پرانی شرح پر ہی پنشن دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تاخیر کی بنیادی وجہ پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن 29 جولائی کو جاری ہونا ہے۔ محدود وقت کے باعث بینکوں کے لئے نئی شرح کے مطابق ادائیگیوں کا ڈیٹا بروقت اپ ڈیٹ کرنا ممکن نہ ہو سکا۔

تاہم ستمبر میں پنشنرز کو اضافہ شدہ پنشن بقایا جات سمیت ادا کر دی جائے گی۔ ادائیگی میں تاخیر اور حاضر سروس ملازمین کے مقابلے میں پنشنرز کو مسلسل کم ریلیف ملنے پر پنشنرز میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں