ہومتازہ ترینامریکا اور اسرائیل کا ایران پر نئے حملوں کی منصوبہ بندی شروع...

امریکا اور اسرائیل کا ایران پر نئے حملوں کی منصوبہ بندی شروع کر دی

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکا اور اسرائیل نے ایران کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کو ایران پر تازہ حملوں کا حکم دے دیا ہے جبکہ اسرائیل اور امریکا مل کر ان حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ حملے ہفتے کے اختتام تک کسی بھی وقت کیے جا سکتے ہیں۔

اس سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی فوجی صلاحیت کو بڑی حد تک تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور مزید حملوں کی دھمکی دی تھی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ان منصوبوں سے واقف دو امریکی عہدیداروں نے کہا ہے کہ امریکہ ایران پر نئے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جو اسی ہفتے کے آخر میں کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم صدر ٹرمپ تنازعے کا کوئی حل تلاش کرنے کے خواہاں ہیں اور ان حملوں کو منسوخ بھی کیا جا سکتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں