ہومتازہ ترینفاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

گلاسگو (لارڈ میڈیا) پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ وہ ایونٹ کی تاریخ میں باکسنگ میں تمغہ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔

گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے دوران باکسنگ کی 60 کلو گرام کیٹیگری کے سیمی فائنل میں فاطمہ زہرا کو کینیڈین باکسر کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ پہلے راؤنڈ میں حریف باکسر نے 1-4 کی برتری حاصل کی اور دوسرے راؤنڈ میں ریفری نے مقابلہ روک دیا، یوں فاطمہ زہرا میچ ہار گئیں لیکن کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہیں۔

یہ 2014 کے بعد کامن ویلتھ گیمز کے باکسنگ ایونٹ میں پاکستان کا پہلا تمغہ ہے۔ اس کے علاوہ، فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز کے باکسنگ ایونٹ میں تمغہ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بھی بن گئیں۔

اس سے قبل، ویمنز کی 60 کلو گرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں فاطمہ زہرا نے نیوزی لینڈ کی جارڈن ولسن کو شکست دی تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں