اسلام آباد (لارڈ میڈیا): جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کشمیر میں احتجاج دو ماہ سے جاری ہے اور حکومت طاقت کے ذریعے تحریک کچلنے پر ڈٹی رہی ہے۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کشمیری عوام کے صبر اور برداشت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک پورے کشمیر اور دنیا بھر میں پھیل رہی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ 5 جون کو حالات خراب ہوئے اور کمیٹی نے ثالثی کی درخواست کی۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی نے ان پر اعتماد کیا لیکن حکومت نے کوئی اہمیت نہ دی۔ فضل الرحمان نے کمیٹی کو اپیل کی کہ مزید مہلت دیں اور بڑا اقدام نہ کریں۔
مولانا فضل الرحمان نے ریاستی اداروں سے اپیل کی کہ وہ خون خرابے کے بجائے صلح و آشتی کی طرف آئیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کا صبر اور برداشت قابل تعریف ہے اور تحریک کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔


