ہومتازہ ترینتھرپارکر میں آسمانی بجلی سے 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

تھرپارکر میں آسمانی بجلی سے 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

تھرپارکر (لارڈ میڈیا): تھرپارکر کے علاقے اسلام کوٹ کے قریب آسمانی بجلی گرنے کے افسوسناک واقعے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ افراد کھیتوں میں کام مکمل کرنے کے بعد اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے کہ اچانک آسمانی بجلی ان پر آ گری۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد مقامی افراد اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق و زخمی افراد کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال اسلام کوٹ منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت اور دیگر قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔

افسوسناک واقعہ میں جاں بحق افراد میں تاج محمد شاہ، ساجن میگھواڑ اور کمسن امرت میگھواڑ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں راجیش میگھواڑ، تیرتھ میگھواڑ اور عمر اوٹھو شامل ہیں، 2 زخمیوں کو تشویشناک حالت بتائی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے جاں بحق ہونے والے تین افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے انتظامیہ کو زخمی ہونے والے 5 افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم اور گرج چمک کے دوران غیر ضروری طور پر کھلے میدانوں، درختوں اور بلند مقامات پر جانے سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں