ہومتازہ ترینمادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی سالگرہ آج منائی جا رہی ہے

مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی سالگرہ آج منائی جا رہی ہے

کراچی (لارڈ میڈیا) قائداعظم محمد علی جناح کی بہن فاطمہ جناح کی سالگرہ آج منائی جا رہی ہے۔ فاطمہ جناح 31 جولائی 1893 کو کراچی میں پیدا ہوئیں اور تحریک آزادی میں ان کے اہم کردار کی وجہ سے مادر ملت کہلائیں۔ انہوں نے قائداعظم کے ساتھ برصغیر کی تاریخ کا دھارا بدل دیا۔

فاطمہ جناح نے 1919 میں کلکتہ یونیورسٹی سے ڈینٹل سرجری کی ڈگری حاصل کی اور 1929 میں قائداعظم کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر مسلمان خواتین کے لیے مشعلِ راہ بن گئیں۔ انہوں نے ویمنز ریلیف کمیٹی کی بنیاد رکھی اور قیام پاکستان کے بعد ملک کی تعمیر میں لازوال کردار ادا کیا۔

60 کی دہائی میں بھی وہ حق اور جمہوریت کی آواز بنی رہیں۔ مادر ملت کا جذبہ اور قربانیاں آج کے پاکستان کے لیے روشن مثال ہیں، قوم ان کی سالگرہ پر انہیں دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں