ہومتازہ ترینسورینج حادثے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے فوری رپورٹ طلب کر...

سورینج حادثے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے فوری رپورٹ طلب کر لی

کوئٹہ (لارڈ میڈیا) : سورینج میں کوئلہ کان کے افسوسناک حادثے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے محکمہ مائنز اینڈ منرلز سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حادثے کی شفاف انکوائری کر کے وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، اگر کسی بھی سطح پر غفلت یا کوتاہی ثابت ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

میر سرفراز بگٹی نے محکمہ مائنز اینڈ منرلز کو ہدایت کی کہ تمام کوئلہ کانوں میں حفاظتی ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں