ہومUncategorizedامریکی مفادات پر کسی بھی حملے کو برداشت نہیں کیا جائے گا،...

امریکی مفادات پر کسی بھی حملے کو برداشت نہیں کیا جائے گا، امریکی صدر

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی مفادات پر کسی بھی حملے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج پر بیلسٹک میزائل حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور متعدد ایرانی میزائل فضا ہی میں تباہ کر دیئے گئے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم امریکی دفاعی نظام نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر سخت حملہ کیا جائے گا اور امریکا اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا۔

عراق میں ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کو انہوں نے ‘نیا کینسر’ قرار دیا اور کہا کہ سعودی عرب اور امریکا نے مل کر ان کے خاتمے کی کوشش کی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں