ہومقومی ہاکی ٹیمدیگر کھیلپاکستان نے تیسری بار والی بال چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان نے تیسری بار والی بال چیمپئن شپ جیت لی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان نے سینٹرل ایشین مینز والی بال چیمپئن شپ تیسری بار جیت لی۔ فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 0-3 سے شکست دی۔ پاکستانی ٹیم نے 20-25، 16-25 اور 20-25 سے کامیابی حاصل کی۔ پورے ایونٹ میں قومی ٹیم ناقابلِ شکست رہی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹائٹل جیتنا باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں، کوچز اور ٹیم مینجمنٹ کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان کھیلوں میں ملک کا نام روشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ حکومت کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی سرپرستی جاری رکھے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کو مستقبل کے بین الاقوامی مقابلوں میں مزید کامیابیوں کی دعا دی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں