ہومUncategorizedکویتی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل، وطن روانہ

کویتی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل، وطن روانہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کر لیا اور اپنے وطن روانہ ہوگئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری مشرق وسطیٰ نے انہیں الوداع کیا۔

دورے کے دوران کویتی وزیر خارجہ نے پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون، سرمایہ کاری، توانائی، افرادی قوت اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں ممالک نے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں