ہومUncategorizedشیخ حسینہ کے دور کے مبینہ قتل میں بنگلادیشی فوجی افسر گرفتار

شیخ حسینہ کے دور کے مبینہ قتل میں بنگلادیشی فوجی افسر گرفتار

ڈھاکا (لارڈ میڈیا) بنگلادیشی فوج نے شیخ حسینہ کے دور حکومت میں ایک سیاست دان کے مبینہ ماورائے عدالت قتل کے الزام میں فوجی افسر بریگیڈیئر جنرل مفتاح الدین احمد کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ قتل 2018 میں حکومت کی انسداد منشیات مہم کے دوران ہوا تھا، جس میں کئی ہلاکتوں کو سکیورٹی فورسز کے مبینہ جعلی مقابلوں سے جوڑا گیا۔

بنگلادیشی کرائم ٹربیونل نے گزشتہ ہفتے کاکس بازار کے کونسلر اکرم الحاق کے قتل کے حوالے سے 11 حکام کے خلاف درخواست منظور کی تھی، جس میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ، ایک سابق پولیس سربراہ اور 6 حاضر سروس و ریٹائرڈ فوجی افسران شامل ہیں۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق، بنگلادیشی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ایک عہدیدار نے بریگیڈیئر جنرل مفتاح الدین احمد کی حراست کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی قانون کے مطابق کی جا رہی ہے۔

یہ گرفتاری شیخ حسینہ واجد کے دور حکومت میں ہونے والے اقدامات سے متعلق ٹربیونل کی اب تک کی اہم ترین کارروائیوں میں سے ایک سمجھی جا رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں