ہومUncategorizedبلاول شام کو صفائیاں دینے والی باتیں نہ کریں، عظمیٰ بخاری

بلاول شام کو صفائیاں دینے والی باتیں نہ کریں، عظمیٰ بخاری

لاہور (لارڈ میڈیا): پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بلاول بھٹو پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول صاحب نے کسی کا گلا پکڑا اور رات تک پیر پکڑ کر بیٹھے رہے، وہ ایسی باتیں نہ کریں جن پر شام کو صفائیاں دینی پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو میں حوصلہ نہیں تھا تو بات نہ کرتے، کشمیر انتخابات میں عوام نے ہمارے کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیا ہے جس پر بلاول صاحب تلملا رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ بلاول صاحب مفاد کی بات کر رہے تھے، جب عہدے لینے تھے تو لائن میں کھڑے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کے پاس دھاندلی کا الزام لگانے کی بجائے قانونی راستہ اپنانا چاہیے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیاسی جماعتیں الیکشن لڑتی ہیں اور عوام کا فیصلہ ماننا جمہوریت کہلاتی ہے، لیکن پیپلز پارٹی عوام کا فیصلہ قبول کرنے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی زبان اچھی نہیں ہے اور ہمیں سندھ کی ترقی کی کوئی بات نہیں سنائی دے رہی۔ عظمیٰ بخاری نے سوال کیا کہ مراد علی شاہ نے 1700 ارب روپے کہاں لگائے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں