ہومآئی پی ایلتقریباتاداکارہ صاحبہ اور متھیرا کی ریمپ واک میں لڑکھڑاہٹ

اداکارہ صاحبہ اور متھیرا کی ریمپ واک میں لڑکھڑاہٹ

کراچی (لارڈ میڈیا) سینئر اداکارہ صاحبہ اور ٹی وی ہوسٹ متھیرا حال ہی میں ‘ریمپ واک اسٹائل رن وے فیشن 2026’ کے دوران گرنے سے بال بال بچ گئیں۔ اس فیشن ایونٹ میں دونوں شوبز شخصیات نے ڈیزائنرز کے دلکش برائیڈل ملبوسات پہن کر ریمپ واک کی۔ صاحبہ نے لال رنگ کا برائیڈل ڈریس پہنا جبکہ متھیرا نے ہلکے رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا۔

سوشل میڈیا پر ان کی وائرل ہونے کی وجہ ان کے ملبوسات نہیں بلکہ ریمپ واک کے دوران ان کا لڑکھڑانا تھا۔ وائرل ویڈیو میں اداکارہ صاحبہ کو لڑکھڑاتے ہوئے دیکھا گیا، تاہم وہ گرنے سے بچ گئیں۔

اسی طرح ایک اور وائرل ویڈیو میں متھیرا کو پراعتماد انداز میں واک کرتے دیکھا گیا، مگر وہ بھی ریمپ واک کے دوران گرنے سے بچ گئیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں