ہومتازہ ترینمسٹر بیسٹ نے تھییا بوئسن سے شادی کر لی

مسٹر بیسٹ نے تھییا بوئسن سے شادی کر لی

برٹش ورجن آئی لینڈز (لارڈ میڈیا): دنیا کے مشہور یوٹیوبر مسٹر بیسٹ، جن کا اصل نام جمی ڈونلڈسن ہے، نے اپنی دیرینہ دوست تھییا بوئسن سے شادی کر لی۔ اس خوشخبری کا اعلان انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شادی کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیا۔

جمی ڈونلڈسن نے تصویروں کے ساتھ لکھا کہ انہوں نے مسز بیسٹ کو ڈھونڈ لیا اور یہ ان کی زندگی کا سب سے خوشگوار دن تھا۔ تصاویر میں دونوں کو سمندر کے کنارے خوشگوار انداز میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ دنیا بھر سے ان کے کروڑوں مداحوں نے انہیں مبارکباد دی۔

شادی کی یہ تقریب برٹش ورجن آئی لینڈز میں واقع نیکر آئی لینڈ پر منعقد ہوئی، جس میں تقریباً 70 کے قریب رشتہ داروں اور خاص دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

مہمانوں کے لیے جزیرے پر متعدد تفریحی سرگرمیاں جیسے کائٹ سرفنگ، سنورکلنگ اور بورڈ گیمز کا انتظام تھا۔ تھییا بوئسن نے معروف ڈیزائنر نیکول + فیلیشیا کوچر کا عروسی لباس پہنا جبکہ جمی نے رالف لارین کا ٹکسڈو زیب تن کیا۔

تھییا بوئسن کا تعلق جنوبی افریقہ سے ہے اور وہ انٹرنیٹ پر گیمز کھیلنے اور ویڈیوز بنانے کی وجہ سے مشہور ہیں۔ ان کی جمی سے پہلی ملاقات 2022 میں جنوبی افریقہ میں ہوئی تھی۔

مسٹر بیسٹ اپنی بڑے پیمانے کی چیلنج ویڈیوز، فلاحی کاموں اور انعامات دینے کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ ان کی شادی کی خبر پر مداحوں نے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں