ہومUncategorizedوسیم اکرم کا پالتو کتا کراچی سے لاپتہ، معلومات دینے پر 250000...

وسیم اکرم کا پالتو کتا کراچی سے لاپتہ، معلومات دینے پر 250000 روپے انعام

کراچی (لارڈ میڈیا) سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم کا پالتو کتا ڈی ایچ اے فیز 8 سے لاپتہ ہو گیا ہے۔ وسیم اکرم نے اپنے انسٹاگرام پر اطلاع دی کہ کتے کی تلاش کے لیے عوام سے مدد کی اپیل کی گئی ہے۔

کتے کے مالکان نے پتہ بتانے والے کے لیے دو لاکھ 50 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ بلیک جرمن شیپرڈ – لانگ کوٹ کتے کو آخری بار ڈی ایچ اے فیز 8 میں دیکھا گیا تھا۔

مالکان نے علاقے کے رہائشیوں اور سیکیورٹی گارڈز سے درخواست کی ہے کہ وہ کتے کو باغات، پارکس اور گلیوں میں تلاش کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گمشدہ کتے کا سراغ لگا لیا گیا ہے اور جلد ہی اس کی برآمدگی متوقع ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں