ہومUncategorizedسرفراز احمد کا پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کا...

سرفراز احمد کا پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار، تبدیلیوں کا عندیہ

کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اگلے ٹیسٹ کے لئے پلیئنگ الیون میں تبدیلیوں کا اشارہ دیا ہے۔ سرفراز احمد نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ نے مایوس کیا، اکثر دوسری اننگز میں ہماری بیٹنگ لائن ناکام ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی اننگز میں ہمیں لیڈ لینی چاہیے تھی، جبکہ امام الحق اچھی بیٹنگ کررہے تھے، اگر وہ تھوڑا اور صبر کرتے تو لیڈ ممکن تھی۔

پاکستانی ٹیم 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 120 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سرفراز احمد نے کہا کہ تیسرے دن ویسٹ انڈیز کی آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 61 رنز نہیں بننے چاہیے تھے، وکٹ فاسٹ بولرز کو مدد فراہم کر رہی تھی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دوسرے ٹیسٹ میں کم بیک کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ سعود شکیل اور عبداللہ شفیق کو موقع دیں گے لیکن فیصلہ کنڈیشن دیکھ کر کریں گے۔ ویسٹ انڈیز نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے کر ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں