ہومUncategorizedآسٹریلیا کا ورلڈکپ 2027 کے لیے اسکواڈ میں کھلاڑیوں کی تعداد بڑھانے...

آسٹریلیا کا ورلڈکپ 2027 کے لیے اسکواڈ میں کھلاڑیوں کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ

سڈنی (لارڈ میڈیا) : عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈکپ 2027 کے لیے اسکواڈ میں کھلاڑیوں کی تعداد 15 سے بڑھا کر 17 کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ آسٹریلوی کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے کہا ہے کہ 15 کھلاڑیوں میں ایک یا دو کھلاڑیوں کے انجری کی صورت میں سلیکشن مشکل ہو جاتی ہے اور اگر ایونٹ دور دراز علاقے میں ہو تو لاجسٹک مسائل کا سامنا بھی ہوتا ہے۔

ورلڈکپ 2027 میں فائنلسٹ ٹیم کو 5 گروپ میچز، 6 سپر سیون میچز، ایک سیمی فائنل اور ایک فائنل کھیلنا ہوگا، جبکہ ورلڈکپ 2023 کے مقابلے میں فائنلسٹ ٹیم کو 11 کی بجائے 13 میچز کھیلنے ہوں گے۔

اینڈریو میکڈونلڈ نے مزید کہا کہ فیفا کھلاڑیوں کی تعداد کو 26 تک رکھنے کی اجازت دیتی ہے، جبکہ فٹ بال میں بھی فیلڈ پر 11 ہی کھلاڑی ہوتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں