ہومUncategorizedنوشہرہ میں میاں بیوی کا قتل، دوسری شادی کا شاخسانہ

نوشہرہ میں میاں بیوی کا قتل، دوسری شادی کا شاخسانہ

نوشہرہ (لارڈ میڈیا) : نوشہرہ کے علاقے مصری بانڈہ میں فائرنگ کے واقعے میں ایک میاں بیوی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کر دی گئی ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ دوسری شادی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ پہلی بیوی کے بھائیوں نے دوسری شادی کرنے والے اپنے بہنوئی مطیع اللہ اور اس کی دوسری بیوی پر فائرنگ کی، جس کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سوات کے رہائشی مطیع اللہ نے دوسری شادی کے بعد مصری بانڈہ میں رہائش اختیار کی تھی۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پہلی بیوی کے بھائیوں نے وہاں آ کر حملہ کیا اور میاں بیوی کو قتل کر دیا۔

مصری بانڈہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں