ہومتازہ ترینایران کے بجلی گھروں اور پلوں پر حملوں سے گریز کرنے کا...

ایران کے بجلی گھروں اور پلوں پر حملوں سے گریز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، امریکی صدر

واشنگٹن (لارڈ میڈیا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے بجلی گھروں اور پلوں پر حملوں سے گریز کرنا چاہتے ہیں۔ فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس وقت ایران کے حوالے سے امریکہ کی پوزیشن بہت مضبوط ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کا زیر زمین جوہری مقام امریکہ کے لئے کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے اور اس پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو معاہدوں کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اور ایران کو تباہ کرنے کے بجائے معاہدہ کرنا بہتر ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ کبھی مذاکرات بہترین ہوتے ہیں تو کبھی ایران بات کرنے سے انکار کرتا ہے۔ ایران کے حوالے سے ہمارا موقف انتہائی سخت ہے، اور اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو دوبارہ کارروائی کرنے میں تاخیر نہیں کریں گے۔

انہوں نے اوباما انتظامیہ کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اوباما نے ایران کو رعایتیں دے کر اسے دوست بنانے کی کوشش کی تھی لیکن ایران نے جوہری ہتھیار تیار کرنے کی کوشش کی۔ اب ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے پر متفق ہے اور صرف معاہدے کو حتمی شکل دینی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں