کراچی (لارڈ میڈیا) پاکستانی معیشت کو مہنگائی اور بیرونی دباؤ کے بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا ہے۔ ایس اینڈ پی گلوبل کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی اسٹیٹ بینک کے مقررکردہ ہدف سے زیادہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں دوبارہ کشیدگی اور اجناس کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ معاشی منظرنامے پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کو آئندہ بھی مانیٹری پالیسی محتاط رکھنے کی ضرورت ہے۔
رپورٹ کے مطابق دسمبر کے اختتام تک پاکستانی زرمبادلہ ذخائر 19.5 ارب ڈالر تک پہنچنے کی امید ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2026ء میں جی ڈی پی کا 0.7 فیصد رہنے کی پیشگوئی ہے جبکہ بیرونی مالیاتی صورتحال میں مزید بہتری کی توقع ہے۔


