ہومتازہ ترینبی ایل اے نے اغوا برائے تاوان کا سلسلہ شروع کر دیا،سکیورٹی...

بی ایل اے نے اغوا برائے تاوان کا سلسلہ شروع کر دیا،سکیورٹی ذرائع

کوئٹہ (لارڈ میڈیا) کالعدم بی ایل اے کے دہشتگردوں نے تاوان کے لیے معصوم شہریوں کو اغوا کرنا شروع کر دیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق 24 جولائی کو کھڈکوچہ سے کالعدم بی ایل اے کے دہشتگردوں نے کوریئر کمپنی کا منی ٹرک دو افراد سمیت اغوا کیا اور 26 جولائی کو مغویوں کے قتل کی دھمکی دے کر کوریئر کمپنی سے ڈھائی کروڑ روپے تاوان طلب کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بی ایل اے دہشتگردی کے ساتھ ساتھ بینک ڈکیتیاں، گاڑیاں چھیننے، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتیں بھی کر رہی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ وارداتیں مجرمانہ نیٹ ورک اور دہشتگردی کی مالی معاونت کا طریقہ کار ظاہر کرتی ہیں۔ ان وارداتوں سے زیادہ نقصان عام بلوچ عوام، مقامی تاجروں اور بلوچستان کے امن کو پہنچتا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بی ایل اے کی ایسی وارداتیں خوف و ہراس پھیلانے کی بھی کوششیں ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں