ہومتازہ ترینمحسن نقوی کی امیر جماعت اسلامی سے اہم ملاقات

محسن نقوی کی امیر جماعت اسلامی سے اہم ملاقات

لاہور (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و سکیورٹی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے منصورہ کے دورے کے دوران جماعت اسلامی کے قائم مقام سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ اور سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی سے بھی ملاقات کی اور علاقائی امور پر بات چیت کی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی کاوشوں کے باعث خطے میں کشیدگی میں کمی آئی ہے۔

محسن نقوی نے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر کی دعا کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں