بیجنگ (شِنہوا) چائنہ کوسٹ گارڈ (سی سی جی) کے 2 جہاز پیر کے روز چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ سے شمالی بحرالکاہل میں کھلے سمندر میں ماہی گیری سے متعلق قانون نافذ کرنے والے 45 روزہ گشت پر روانہ ہوگئے۔
اس تعیناتی کے دوران سی سی جی متعلقہ بین الاقوامی کنونشنز اور معاہدوں کی تعمیل کرتے ہوئے جامع قانونی نگرانی اور معائنہ کرے گا۔
سی سی جی کے اعلان کے مطابق بیڑا غیر قانونی، غیر رپورٹ شدہ اور غیر منظم ماہی گیری کے خلاف کارروائیاں کرے گا۔ اعلان میں مزید کہا گیا کہ اس مشن کا مقصد کھلے سمندروں پر ماہی گیری کے نظم و ضبط کو موثر طریقے سے برقرار رکھنا اور ماہی گیری کے وسائل کی پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔
چائنہ کوسٹ گارڈ نے کہا کہ یہ گشت بین الاقوامی کنونشنز کے تحت ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے اور یہ ایک بڑے ملک کی حیثیت سے عالمی سمندری نطم ونسق میں فعال شرکت اور کھلے سمندر میں ماہی گیری کے وسائل کے تحفظ کے لئے چین کے عزم کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔


