لاہور (لارڈ میڈیا): وزیراعلیٰ پنجاب نے انسپکشن ٹیموں کو سرکاری سکولوں کے دورے کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے پیش نظر ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ان ہدایات کے مطابق سکولوں کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی اور غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
ایجوکیشن اتھارٹی کے جاری کردہ احکامات میں سکولوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔ تمام ہیڈ ٹیچرز اور کلاس فور ملازمین کی سو فیصد حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید برآں، احکامات میں سکولوں کے اندر اور اطراف چائلڈ لیبر کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ تمام ضلعی ایجوکیشن افسران، اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران اور ہیڈ ٹیچرز کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔


